Jun ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۶:۰۶ Asia/Tehran

کولمبیا کے صدر اور وزیر دفاع سمیت متعدد اعلی حکام کو لے جا رہے ہیلی کاپٹر پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائر کر دیا جن میں سے کچھ گولیاں ہیلی کاپٹر سے بھی ٹکرائیں۔

صدر ایوان ڈیوک نے اس حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیا اور کہا کہ حملے کے ذمہ داروں کا پتہ کیا جائے گا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، یہ حملہ جمعے کو کوکوٹا شہر میں واقع کیمیلو ڈازا ایئرپورٹ کے پاس اس وقت ہوا جب ڈیوک اور دیگر اعلی حکام، قریب کے شہر سے اجلاس کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔

کولمبیا کے صدر نے خود حملے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں کو حملہ آوروں کو تلاش کرنے کا حکم دیا ہے۔ صدر کے ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں ہیلی کاپٹر میں سوار کوئی بھی عہدیدار زخمی نہيں ہوا۔

ٹیگس