قطر میں امریکی فضائیہ کا کمانڈر ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i388669-قطر_میں_امریکی_فضائیہ_کا_کمانڈر_ہلاک
امریکہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کا ایک کمانڈر قطر کے العدید ایر بیس میں ہلاک ہوا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۶:۱۰ Asia/Tehran
  • قطر میں امریکی فضائیہ کا کمانڈر ہلاک

امریکہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کا ایک کمانڈر قطر کے العدید ایر بیس میں ہلاک ہوا۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے آج اپنے ایک بیان میں "انهرنٹ ریزالو" (Inherent Resolve) کارروائی  کےامریکی فضائیہ کے کمانڈر کرنل جیمز سی ویلیس (James C. Willis) کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

امریکی کمانڈر 26 جون کو حادثے کا شکار ہوا۔ تاہم امریکی وزارت جنگ نے اس حادثے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا صرف اتنا کہنے پر اکتفا کیا کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔