امریکہ شام میں اپنی فوجی طاقت بڑھانے کے درپے
امریکی فوجیوں کی عراق سے شام میں داخل ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
شام کی سرکاری نیوزایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے یہ فوجی کانوائے صوبہ حسکہ کے رمیلان علاقے میں واقع امریکی فوجیوں کی غیرقانونی چھاؤنی پہنچے۔ امریکہ کے ان دو فوجی کانوائے میں جو 60 گاڑیوں پر مشتمل ہے فوجی سازو سامان لدا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ مہینوں کے دوران امریکی فوجیوں کے دسیوں ٹرک ہتھیار اور فوجی سازو سامان غیرقانونی گذرگاہوں سے شام میں داخل ہوئے تھے۔
یہ ایسے میں ہے کہ اس سے قبل ذرائع ابلاغ نے صوبہ الحسکہ میں داعش دہشتگرد گروہ کے بعض عناصر کو الحسکہ سے دیرالزور منتقل کئے جانے کی خبردی تھی۔
شام کو گذشتہ دس برسوں سے مغرب کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کے حملوں کا سامنا ہے ۔ ان حملوں میں اب تک لاکھوں افراد ہلاک اور دسیوں لاکھ ملک و بیرون ملک میں دربدری کی زندگی گذار رہے ہیں ۔