علاقے سے امریکی فوجی انخلا پر اسرائیل کو تشویش
غاصب صیہونی حکومت کے سربراہ نے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات میں علاقے سے امریکی فوجی انخلا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے صدر ریووین ریولن نے واشنگٹن میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات میں کہا ہے کہ علاقے سے امریکی انخلا کی صورت میں بیشتر عرب ممالک ایران کے قریب ہو جائیں گے۔
صیہونی حکومت کے سربراہ نے اس ملاقات میں مختلف مسائل منجملہ ایران کے ایٹمی مسئلے پر بھی گفتگو کی اور خودساختہ ریاست اسرائیل کی فوج کو ہتھیار فراہم کئے جانے کی درخواست کی۔
اس ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا کہ طرفین نے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور علاقے کے سیکورٹی مسائل پر بھی بات چیت کی۔
واضح رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے صیہونی حکام کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں اس لئے کہ بین الاقوای ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی کے طریقہ کار کے بارے میں ویانا مذاکرات جاری ہیں اور مذاکرات کے اس عمل میں خاصی پیشرفت کی بھی خبریں موصول ہو رہی ہیں جو صیہونی حکام کی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں۔