Jun ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • اولمپک کے رنگیں دائرے یوکوھاما پہنچ گئے

اولمپک سمبل جاپان کے دوسرے بڑے شہر یوکوھاما پہنچ گیا ہے

ہمارے نمائندے کے مطابق، رات کو روشن ہونے والے دائروں پر مشتمل  اولمپک کے اس سمبل کا فریم پندرہ میٹر اونچا اور تینتیس میٹر لمبا ہے۔

نیلے، کالے، پیلے، لال اور ہرے رنگ کے یہ دائرے پوری دنیا میں اولمپک کھیلوں کی پہچان ہیں اور کھیلوں میں حصہ لیے والے دنیا کے پانچوں براعظموں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

اولمپک کے رنگین دائرے، تحرک، اتحاد اور دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے درمیان ملاقات کی علامت ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ بتیسویں اولمپک کھیل اس سال تیئیس جولائی سے جاپان کی میزبانی میں دارالحکومت ٹوکیو میں شروع ہو رہے ہیں۔

ٹیگس