Jul ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۰ Asia/Tehran
  • ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ جیت لیا

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ جیت لیا ۔

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ سینٹ جارج میں کھیلا گیا۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ کی جارحانہ بلے بازی اور ڈیوائن براوو کی شاندار گیند بازی کے نتیجے میں اس میچ میں جنوبی افریقا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس طرح ویسٹ انڈیز نے سیریز کو دو دو سے برابر کردیا ۔

میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سلامی بلے باز لنڈل سیمنز نے چونتیس گیندوں پر سینتالیس رن بنائے لیکن اس درمیان ویسٹ انڈیز کے وکٹ ایک ایک کرکے گرتے رہے ۔

پھر کپتان کیرن پولارڈ آئے اور انہوں نے اپنی جارحانہ بلے بازی سے ٹیم کا اسکور چھے وکٹ کے نقصان پر ایک سو سڑسٹھ تک پہنچا دیا۔جوابی بلے بازی میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک نے جم کے بیٹنگ کی لیکن دوسری طرف سے کوئی ان کا بھر پور ساتھ نہ دے سکا- ڈی کاک نے ساٹھ رن بنائے ۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم یہ میچ ہار گئی ۔ویسٹ انڈیز کے گیند باز ڈیوائن براوو نے اپنی شاندار بلے بازی سے جنوبی افریقا کے بلے بازوں کو کریز پر ٹکنے نہ دیا۔

انھوں نے انیس رن دے کے جنوبی افریقا کے چار کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا اور ان کی ٹیم نے یہ میچ اکیس رن سے جیت لیادونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ سنیچر کو کھیلا جائے گا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس