Jul ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کی بابت انتباہ

صحت کی عالمی تنظیم ڈبلو ایچ او کے مطابق ڈیلٹا کورونا کا پھیلاؤ خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر تدروس ایدھانوم  نے خبردار کیا ہے کہ ڈیلٹا وائرس دنیا کے بیشتر ملکوں میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور اس  کے پھیلاؤ کی رفتار اپنی ابتدائی شکل کے مقابلے میں ساٹھ گنا زیادہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مزید کہا کہ تیز رفتارمیوٹیشن کی وجہ سے ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کا معاملہ دنیا بھر میں انتہائی خطرناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

اگرچہ پچھلے دس ہفتے کے دوران یورپ میں ڈیلٹا وائرس کے مریضوں میں نمایاں کمی آئی ہے تاہم عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگست کے اختتام تک، کورونا کا یہ نیا وائرس پورے یورپ میں چھا جائے گا۔

 واضح رہے کہ کورونا کا ڈیلٹا وائرس سب سے پہلے ہندوستان میں دریافت ہوا اور یہ وائرس کورونا کی دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹیگس