Jul ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • جرمنی، پلاسٹک کی بنی یوز اینڈ تھرو اشیاء کے استعمال پر پابندی

جرمنی میں پلاسٹک کی یوز اینڈ تھرو اشیاء کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جرمنی نے ہفتے کے روز سے پلاسٹک کے بنے ڈسپوزل یا یوز اینڈ تھرو برتنوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یورپ نے سمندروں کی حفاظت اور پلاسٹک سے ماحولیات کو ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے مقصد سےگزشتہ برس ستمبر میں پلاسٹک کی بنی یوز اینڈ تھرو اشیاء کا استعمال بند کرنے کے حوالے سے ایک قانون منظور کیا تھا جسے ہفتے کے روز سے جرمنی میں نافذ کر دیا گیا۔

یورپی کمیشن کے اعلان کے مطابق سمندر میں پھینکے جانے والے کوڑا کرکٹ کا ستر فیصد حصہ پلاسٹک کی بنی اشیاء پر مشتمل ہے۔

ٹیگس