اوہایو میں فائرنگ ، پانچ افراد ہلاک و زخمی
امریکی ریاست اوہایو کے شہر سینسیناٹی میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں
مقامی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ریاست اوہایو کے شہر سینسیاٹی کے اسلیم پارک علاقے میں فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد پتہ چلا کہ کم سے کم پانچ افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے شخص نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔سینسیناٹی کی پولیس نے زخمیوں کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی تاہم مقامی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ کم سے کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا ذرائع یا پولیس نے ابھی تک فائرنگ کرنے والوں اور اس کا نشانہ بننے والوں کی پہچان یا قتل کے محرکات کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی ہے۔