Jul ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • ہیٹی کے صدر پر حملہ کرنے والے 4 عناصر کی ہلاکت

ہیٹی کے سیکورٹی اہلکاروں نے بدھ کی رات اپنے ملک کے صدر جووینل موئیزے کے قتل کے الزام میں مسلح عناصر کا تعاقب کرتے ہوئے چار افراد کو ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق ہیٹی کے پولیس سربراہ لئون چارلز نے کہا ہے کہ ان افراد کو فرار کرتے وقت محاصرے میں لے لیا گیا جس کے بعد ہیٹی پولیس کے جوانوں اور ان مسلح عناصر میں جھڑپ شروع ہوگئی۔

امریکہ میں ہیٹی کے سفیر نے بھی اعلان کیا ہے کہ یہ مسلح عناصر امریکی انسداد منشیات کے اہلکاروں کے لباس میں ہیٹی کے صدر کی رہائشگاہ میں داخل ہوئے جو انگلش اور اسپینش  بول رہے  تھے اور یہ عناصر بیرونی آلہ کار اور پیشہ ورانہ قاتل تھے۔

واضح رہے کہ ہیٹی کے صدر جووینل موئیزے کو قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق صدر کو ان کی رہائش گاہ میں گھس کر قتل کیا گیا۔ قاتلانہ حملے میں ہیٹی کی خاتون اوّل بھی زخمی ہو گئیں۔

عبوری وزیر اعظم کلوڈ جوزف کا کہنا ہے کہ صدر کو ایک کمانڈو نے گھر میں قتل کیا۔ عبوری وزیر اعظم نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کا چارج سنبھال لیا ہے۔ ترپن سالہ جووینل موئیزے فروری دو ہزار سترہ میں صدارت کے منصب پر فائز ہوئے تھے۔

 

ٹیگس