Jul ۰۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۲ Asia/Tehran
  • اردن بھی فلسطین کے ساتھ غداری پر اترا، عبد اللہ کی صیہونی وزیر اعظم سے ملاقات

اسرائیلی ذرائع نے شاہ اردن اورصیہونی حکومت کے وزیراعظم کے درمیان ملاقات کا انکشاف کیا ہے۔

عبری زبان کی ویب سائٹ والا کے مطابق اردن کے شاہ ملک عبداللہ ثانی نے گزشتہ ہفتے صیہونی حکومت کے وزیراعظم نفتالی بینٹ سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔

مذکورہ ویب سائٹ کے مطابق دونوں نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں نئے باب کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس ملاقات میں نفتالی بینٹ نے ملک عبداللہ ثانی کو بتایا کہ اسرائیل، اردن کو زیادہ سے زیادہ پانی فروخت کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

اس سے پہلے اردن کے شاہی دربار نے کہا تھا کہ وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یائیر لاپید کے ساتھ ملاقات میں پچاس ملین مکعب میٹر زیادہ پانی کی فراہمی کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

ٹیگس