Jul ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۷ Asia/Tehran
  • 500 سے زائد تارکین وطن کو اٹلی کے ساحل پر اتار لیا گیا

180 بچوں سمیت 572 تارکین وطن کو اٹلی نے اپنے ساحلی شہر اوگسٹا میں اترنے کی اجازت دیدی۔

مالٹا اور لیبیا کے ساحلی علاقوں میں سرگرداں تارکین وطن کو اٹلی کے حکام نے سرانجام اپنے ساحلی شہر گوسٹا میں اترنے کی اجازت دیدی۔

اطلاعات کے مطابق یہ تارکین وطن یورپی تنظیم ایس او ایس میڈیٹرینی کے جہاز اوشین وائے کنگ پر سوار تھے۔

جمعہ کے روز اطالوی کوسٹ گارڈ کے حکام نے انہیں ساحلی شہر اوگسٹا میںاترنے کی اجازت دی جس کے بعد 572 غیرملکی تارکین وطن کئی دن کی سرگرادانی کے بعد محفوظ طریقے سے ساحل پر پہنچ گئے۔

ان تارکین وطن میں 180 بچے بھی شامل ہیں اور انہیں مالٹا اور لیبیا کے قریب بحیرۂ روم میں امدادی کارروائیوں کے دوران بچایا گیا تھا۔

ٹیگس