Jul ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۵:۵۰ Asia/Tehran
  • جرمن فوج بھی نامراد افغانستان سے لوٹی، استقبال کو کوئی نہ آیا

جرمنی میں افغان مشن سے واپسی پر فوجیوں کی استقبالیہ تقریب کے عدم انعقاد نے تناز‏عہ کھڑا کر دیا ہے۔

گزشتہ ماہ کے اختتام پر جرمن فوجیوں کا آخری دستہ افغانستان سے واپس اپنے ملک پہنچا تو روایت کے برخلاف ائربیس پر وزیر دفاع سمیت کوئی بھی حکومتی اہل کار ان کے استقبال کے لیے موجود نہیں تھا۔

30 جون کو 264 فوجیوں کا آخری دستہ افغانستان سے واپس جرمنی پہنچا تھا، لیکن حیران کن طور پر اس دستے کو واپس اپنے ملک میں خوش آمدید کہنے کے لیے کوئی ایک بھی حکومتی اہل کار وہاں موجود نہیں تھا۔

اس حوالے سے حکومت، وزارت دفاع اور افغان مشن کے سربراہ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ تاہم جرمن مسلح افواج کے افغان مشن کے آخری کمانڈر بریگیڈیر جنرل آنسگار مائر کا کہنا تھا کہ جرمن فوجیوں کی خاموش واپسی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ افغان مشن کے دوران جرمنی کے کم از کم 59 اہل کار ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی درجنوں میں ہے۔

ٹیگس