Jul ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran

جنوبی افریقہ میں حالات روز بروز خراب ہوتے جا رہے ہیں اور پر تشدد مظاہروں میں دسیوں افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے جبکہ مظاہرین نے دار الحکومت جوہانسبرگ میں پولیس کے سامنے متعدد دکانوں کو لوٹ لیا۔

جنوبی افریقہ میں سابق صدر جیکب زوما کو گزشتہ ہفتے جیل بھیجے جانے کے بعد شروع ہوئے پر تشدد مظاہروں میں اب تک کم از کم 60 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ ان میں کئی افراد بھگدڑ میں ہلاک ہوئے جبکہ کچھ پولیس کی فائرنگ میں مارے گئے۔

سابق صدر کی گرفتاری کی خبر کے بعد ہی پر تشدد واقعات رونما ہونے لگے اور مظاہرین نے شاپنگ سینٹرز میں آگ لگا دی اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی۔

پولیس اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔

 

ٹیگس