Jul ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکہ: ٹیکساس میں سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ

امریکہ میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات میں ریاست ٹیکساس میں سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے چار سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے اس واقعے میں زخمی ہونے والے دو سیکورٹی اہلکاروں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار دم توڑ گیا ہے۔

مسلحانہ انتہاپسندی کے واقعات کو درج کرنے والی ویب سائٹ گن وائلینس آرکائیو کے مطابق امریکہ میں رواں ‎سال کے دوران فائرنگ کے واقعات میں چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد گن کلچر کی بھینٹ چڑھ کر لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

امریکہ میں ہتھاروں کو رکھنے اور انکے استعمال کی آزادی نے نہایت سنگین سیکورٹی مسائل پیدا کر دیئے ہیں جس کے باعث ہر آن ہزاروں افراد کو انتہاپسند مسلح عناصر کی طرف سے موت کے خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

امریکہ میں اسلحہ ساز لابی اس قدر مضبوط ہے کہ اب تک کوئی حکومت اسلحے لے کر چلنے اور انکے استعمال کو محدود کرنے کے لئے مؤثر قوانین وضع کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی ہے۔

ٹیگس