Jul ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • افغانستان؛ موجودہ خانہ جنگی میں ہلاک ہونے والے پچاس فیصد عام شہری عورتیں اور بچے ہیں : عالمی ریڈکراس

عالمی ریڈکراس نے افغانستان کو غیرملکی فوجیوں کے لئے دنیا کا غیر محفوظ ترین ملک قرار دے دیا ہے۔

عالمی ریڈکراس کے مطابق افغانستان کی خانہ جنگی میں گزشتہ چھے ماہ کے اندر کم سے کم انچاس ہزار پانچ سوعام شہری زخمی ہوئے ہیں ۔

عالمی ریڈکراس کی رپورٹ میں افغانستان میں جاری خانہ جنگی میں عام شہریوں کی ہلاکت کے اعداد و شمار نہیں بتائے گئے ہیں لیکن کہا گیا ہے کہ موجودہ خانہ جنگی میں ہلاک ہونے والے پچاس فیصد عام شہری عورتیں اور بچے ہیں ۔

یاد رہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں افغان فوج اور طالبان کے درمیان جنگ شدت اختیار کرگئی ہے۔ اس دوران طالبان نے صوبہ کنڑ کے ضلع غازی آباد پر قبضے کا دعوا کیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغان صدر جمعرات کو ننگر ہار پہنچے ہیں ۔ وہ اس سے پہلے مختلف صوبوں اور جنگی علاقوں کا دورہ کرچکے ہیں ۔ افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کی پیشقدمی اور مختلف شہروں پر ان کے قبضے کی خبروں کو پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔ انھوں نے اسی کے ساتھ کہا ہے کہ بہت جلد افغانستان میں جنگ کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا۔ انھوں نے اسی کے ساتھ پاکستان پر طالبان کی حمایت کا الزام لگایا۔

ٹیگس