Jul ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • شام نے اسرائیل کے تمام میزائلوں کو تباہ کردیا: روس

روس نے کہا ہے کہ شام کے ایر ڈیفنس سسٹم نے غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جانب سے داغے جانے والے تمام میزائلوں کو تباہ کردیا ہے۔

فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں روس کے صلح مرکز کے معاون وادیم کولت نے کہا ہے کہ 22 جولائی کو اسرائیل کے 2 ایف سولہ لڑاکا طیاروں نے شام کے صوبے حمص پر 4 میزائل فائر کئے جنہیں شام کے ایر ڈیفنس سسٹم نے جو روس کے بیوک ایم ٹو ای ( Buk M2E) سے لیس تھے کو تباہ کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شام کے فوجی ذرائع  نے کہا تھا کہ شامی فوج نے اسرائیل کی جانب سے شام کے شہر حمص پر داغے گئے میزائلوں کو فضا میں تباہ کرکے یہ حملہ ناکام بنا دیا جس کی آج روس نے بھی تائید کی۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے یہ میزائل حمص کے علاقے القصیر کی سمت فائر کئے تھے جنہیں

شام کے فضائی دفاعی نظام نے دورانِ پرواز ہی تباہ کردیا تھا۔

شام نے اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔

واضح رہے کہ لبنانی سرحد کے ساتھ واقع شامی شہر حمص پر گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیلی فوج کے حملے بہت بڑھ گئے ہیں۔

ٹیگس