Jul ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۱ Asia/Tehran
  • ٹوکیو اولمپک کا زوردار افتتاح

ایک سال کی تاخیر کے بعد ٹوکیو اولمپک کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔

اس موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جاپان کے شہنشا نارا ہیٹو بھی شریک ہوئے اور انہوں نے اولمپک کھیلوں کا باضابطہ افتتاح کیا۔

ایرانی کھلاڑیوں کا چھیاسٹھ رکنی دستہ جب قومی پرچم لیے اسٹڈیم میں داخل ہوا تو جاپانی میزبانوں نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

ٹوکیو اولمپک میں پاکستانی دستہ دس کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جن میں پہلی بار تین خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ ہندوستان کا ایک سو چھبیس کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ ٹوکیو اولمپک میں شریک ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران کورونا وبا کا شکار ہونے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ تقریب میں کورونا کے باعث ایتھلیٹ کو درپیش مشکلات کو بھی اُجاگر کیا گیا۔

کورونا کی وبا کے باعث ٹوکیو اولمپک ایک سال کی تاخیر سے ہوئے ہیں۔ ٹوکیو اولمپک میں دنیا کے ایک سو سات ملکوں کے تیرہ سو کھلاڑی آئندہ ہفتے کے دوران ہونے والے مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ 

ٹیگس