امریکا کا اعتراف، ہیٹی کے صدر کے قاتلوں کو دی تھی ٹریننگ
امریکی وزارت دفع کے سینئر ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ ہیٹی کے صدر کے کم از کم سات قاتلوں کو اس نے کولمبیا میں فوجی ٹریننگ دی تھی۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جان کربی نے جمعرات کو اس بات کی تائید کی کہ ہیٹی کے صدر کے کم از کم 7 قاتلوں کو امریکا کی جانب سے فوجی ٹریننگ دی گئی تھی۔
انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ اب تک ہم نے ایسے سات افراد کی شناخت کی ہے جو ماضی میں کولمبیائی فوج کا حصہ تھے اور طرح سے امریکی بجٹ سے انہوں نے فوجی ٹریننگ حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی فوجی ٹریننگ عام بات ہے جو کچھ ہیٹی میں ہوا وہ اس کی ترغیب نہیں دلا رہے ہیں۔
امریکی وزارت دفاع پنٹاگن نے اس سے پہلے اس بات کی تائید کی تھی کہ ہیٹی کے صدر کے قتل میں جن 26 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ان میں سے کچھ کو ماضی میں امریکی فوج نے ٹریننگ دی تھی۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق ہیٹی کے صدر کے قتل کے حوالے سے جن افراد کو گرفتار کیا گیا ان میں سے کم از کم 13 افراد کولمبیا کے سابق فوجی، پانچ ہیٹی کے اور تین امریکی شہری ہیں۔