Jul ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۱:۲۳ Asia/Tehran
  • طالبان کا موقف سامنے آ گیا، اشرف غنی عہدہ چھوڑیں

طالبان کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار پر قبضہ نہیں کرنا چاہتے لیکن وہ اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ جب تک کابل میں نئی حکومت کی تشکیل نہیں ہو جاتی اور صدر اشرف غنی کا عہدہ ختم نہ ہو جائے تب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ایک انٹرویو میں طالبان کے موقف کا اعلان کیا کہ ملک میں آگے کیا ہو سکتا ہے۔ سہیل شاہین نے کہا کہ جب اشرف غنی کی حکومت ختم ہوگی اور دونوں فریق کے درمیان قابل قبول گفتگو کے بعد نئی حکومت تشکیل پائے گی تب وہ مسلحانہ جد و جہد روکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم اقتدار پر قبضے میں یقین نہيں رکھتے کیونکہ ماضی میں افغانستان میں اکیلے دم پر حکومت کرنے والی حکومت نہیں چل سکی، اسی لئے ہم اس کا اعادہ نہیں کرنا چاہتے۔

ٹیگس