Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۵:۱۰ Asia/Tehran

کیوبا کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پیرس میں کیوبا کے سفارتخانے پر پیٹرول بموں سے حملے کئے گئے۔

کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے ٹوئٹ کر حملے کی جانب اشارہ کیا لیکن اس موضوع کی تفصیلات نہیں بیان کی۔

کیوبا کے وزیر خارجہ کے بیان کے کچھ دیر بعد ہی کیوبا کے وزارت خارجہ کے انٹرنیشنل میڈیا سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ دوشنبے کی آدھی رات کو رونما ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملہ آوروں نے سفارتخانے پر تین پیٹرول بموں سے حملے کئے۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کیوبا کے سفارتخانے پر کسی ملک میں حملہ ہوا ہو، گزشتہ ہفتے بھی پوری دنیا میں کیوبا کے سفارتخانوں کے سامنے مظاہرے اور جھڑپیں ہوئی ہیں۔

ٹیگس