امریکی پابندیاں نظر انداز، کیوبا کے لئے میکسیکو نے بھیجی مدد
میکسیکو کے صدر نے کیوبا کے خلاف امریکا کی غیر انسانی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی پابندیوں پر توجہ دیئے بغیر ہی کیوبا کے لئے انسان دوستانہ امداد جاری رکھے گا۔
کیوبا کے خلاف کئی عشروں سے امریکی پابندیاں جاری ہیں جس پر شدید اعتراض کرتے ہوئے میکسیکو کے صدر نے کہا کہ وہ امریکی پابندیوں پر توجہ دیئے بغیر ہی کیوبا کے لئے انسان دوستانہ امداد روانہ کریں گے۔
رشا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق آنڈریس مینئول لوپیز آبراڈرو کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا کہ جب کچھ مغربی ذرائع نے میکسیکو کی جانب سے کیوبا کے لئے ایندھن اور دوسری انسان دوستانہ امداد روانہ کئے جانے پر ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔
میکسیکو کے صدر نے کہا کہ ان کے ملک نے ایک آزاد اور خود مختار ملک کے طور پر امرکی پابندیوں کے خلاف کیوبا کو انسان دوستانہ امداد بھیجی ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق میکسیکو سے ایک جہاز انسان دوستانہ اماد لے کر کیوبا گیا تھا جس پر ایک لاکھ بیرل ڈیزل ہے۔