Aug ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا اموات میں 25 فیصد کا اضافہ

کورونا کے خلاف مہم میں وائٹ ہاؤس کے کوآرڈینیٹر انٹونی فاؤچی نےکہا ہے کہ ابھی امریکہ میں نو کروڑ لوگوں کو کورونا کا ویکسین نہیں لگا ہے اور کورونا اموات میں خاصا اضافہ ہو گیا ہے۔

امریکہ میں وبائی امراض کے کنٹرول کے مرکز کے سربراہ فاؤچی نے کہا ہے کہ کورونا میں مبتلا ہونے والوں کو بھی ویکسین لگوانا ہوگا تاکہ وہ ڈیلٹا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والی وائٹ ہاؤس کی ٹیم کے کوآرڈینیٹر جیف زینٹز نے بھی پیر کے روز کہا ہے کہ ایسے نو کروڑ لوگوں نے ابھی رجوع نہیں کیا ہے جنھیں کورونا ویکسین لگنا ہے۔ امریکہ کے ریپبلکن سینیٹر لینڈسی گراہم کا بھی کہنا ہے کہ وہ ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار بتانے والے امریکہ کے تحقیقاتی مرکز کا کہنا ہے کہ ابتک چھے لاکھ تیرہ ہزار سے زائد لوگ کورونا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ٹیگس