Aug ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • بارسلونا کلب کے مالی حالات خراب، لیونل میسی نے بارسلونا کو خیر باد کہہ دیا

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو 21 سال بعد خیر باد کہہ دیا ہے۔

اسپینش کلب بارسلونا کا کہنا ہے کہ معاہدے پر پہنچنے کے باوجود ارجنٹینا کے اسٹرائیکر اور کپتان لیونل میسی کلب کو چھوڑ جائیں گے جس کی بڑی وجہ کلب کے مالی حالات ہیں۔

بارسلونا فٹبال کلب کا کہنا ہے کہ میسی اور کلب کی جانب سے بھرپور ارادہ تھا کہ دونوں میں معاہدہ طے پا جائے، تاہم معاشی دشواریوں کے باعث ایسا نہیں ہوسکتا۔

اپنے بیان میں کلب کا کہنا ہے کہ مذکورہ صورتحال کے پیشِ نظر لیونل میسی اب بارسلونا کے لیے نہیں کھیلیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میسی اور کلب کے درمیان معاہدہ نہ ہونے اور کھلاڑیوں اور کلب کی خواہشات پوری نہ ہونے پر میسی اور فٹبال کلب دونوں نے ہی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ میسی اس کلب کے ساتھ 13 برس کی عمر میں اس کی ٹیم "بارسا" سے منسلک ہوئے تھے۔

اسٹار فٹبالر میسی نے بارسلونا کی طرف سے 778 میچوں میں حصہ لیا اور کل 672 گول کیے۔ انہوں نے بارسلونا کلب 16 اکتوبر 2004 میں جوائن کیا تھا۔

ٹیگس