Aug ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکہ اور یورپ آگ کی لپیٹ میں، ہزاروں ایکڑ جنگلات جل کر راکھ

یونان کے جنگل میں ’خوفناک آگ کے باعث ہزاروں سیاحوں اور مقامی رہائشیوں کو نکال لیا گیا۔

رپورٹوں کے مطابق بارشوں کے سبب پڑوسی ملک ترکی کو کچھ راحت مل گئی تاہم تیز ہواؤں اور درجہ حرارت میں شدت کی وجہ سے یونان میں آتشزدگی جاری رہنے کا امکان ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ ہزاروں سیاحوں اور مقامی رہائشیوں کو نکال لیا گیا ہے اور ایتھنز پر دھوئیں اور راکھ کے گھنے بادل منڈلا رہے ہیں۔ جیسا کہ یونان کے جنگل میں ’خوفناک‘ آگ نے شدت پکڑ لی ہے جبکہ زور دار بارش کے بعد پڑوسی ملک ترکی نے سکون کا سانس لیا ہے۔

 متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم ایک ہزار 450 یونانی فائر فائٹرز 15 طیاروں کے ساتھ بھڑکتی ہوئی آگ کا مقابلہ کر رہے ہیں جبکہ دیگر ممالک سے بھی رسد پہنچ رہی ہے۔

یونان میں آتشزدگی جاری رہے گی جیسا کہ کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں اور درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ (100 F)کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بھڑکی آگ کے بعد کا مںظر

ادھر امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی علاقے میں لگی آگ 4 لاکھ 30 ہزار ایکٹر تک پھیل گئی، آگ سے 10ہزار گھر تباہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق آگ پیراڈائز کی جانب بڑھنے لگی ہے، آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کا اندازہ اب تک نہیں لگایا جاسکا۔

یاد رہے کہ پیراڈائز نامی علاقے اس سے قبل 2018 آگ لگی تھی جس کے باعث 85 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

 

ٹیگس