Aug ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • ایمنسٹی انٹرنینشل نے اسرائیل کے بائیکاٹ کی حمایت کی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صیہونی حکومت کا بائیکاٹ کرنے پر مبنی آئس کریم ساز امریکی کمپنی کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق کچھ عرصے قبل آئس کریم بنانے والی امریکہ کی معروف کمپنی بین اینڈ جیری نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں بنائیں گئیں غیر قانونی صیہونی بستیوں میں اپنی آئس کریم فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کو انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے قانونی بناتے ہوئے اُس سے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں بنائی جانے والی صیہونی بستیاں غیر قانونی ہیں اور انکی تعمیر عالمی قوانین اور ضابطوں کی خلاف ورزی بھی شمار ہوتی ہیں۔

بیان میں مزید آیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی آبادکاری سے براہ راست فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی پامالی سے گہرا تعلق ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں صیہونی بستیوں کے تعمیری منصبوں کی توسیع کا مقصد اقتصادی مفادات حاصل کرنا ہے اور ان غیر قانونی اقدامات کی پوری ذمہ داری اُن کمپنیوں پر عائد ہوتی ہے جو صیہونی آبادکاری کی حمایت کر رہی ہیں۔

ٹیگس