Aug ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
  • برطانیہ، جبری ویکسینیشن کے مخالفین کا

برطانیہ، ویکسین پالیسی کے مخالفین کی سرکاری خبر رساں ادارے "بی بی سی" کے دفتر میں گھسنے کی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔

لندن میں کورونا ویکسین کے خلاف مظاہرین نے برطانیہ کے سرکاری ابلاغیاتی ادارے " بی بی سی "کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔

لندن میں ہونے والے احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے ویکسین سرٹیفکیٹ اور بچوں کو ویکسین لگانے کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سفر کے لیے پاسپورٹ کے ساتھ ویکسین کو مشروط قرار دینا عوام کے ساتھ  سراسر زیادتی ہے۔

احتجاج کے دوران مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں اور مشتعل شہریوں نے برطانیہ کی شاہی حکومت کی نگرانی میں چلنے والے خبر رساں ادارے "بی بی سی " کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکاری میڈیا نے ویکسین اور لاک ڈاؤن کے بارے میں سازشی نظریات کو فروغ دیا، فساد کی جڑ میڈیا ہے اور اسے ختم کرنا ہوگا۔

 

ٹیگس