امریکہ، شدید بارشوں کے باعث تین ریاستوں میں بجلی کی فراہمی معطل
Aug ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
امریکہ کی مختلف ریاستوں میں تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کے نتیجے میں کئی لاکھ گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق تیز ہواؤں اور بارش کے باعث امریکہ کی تین ریاستوں ویسکانسن، مشیگن اور ایلی نوائے میں تقریبا پانچ لاکھ گھر تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔
بجلی کی فراہمی میں تعطل کے علاوہ مواصلاتی نظام کو بھی نقصان پہنچا ہے اور درخت گرنے اور بجلی کے پول اکھڑنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں جس کے باعث متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔
ریاستی حکام نے بارش سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ٹوٹے ہوئے بجلی کے تاروں کے قریب جانے سے گریز کریں۔