امریکی صدر کی جسمانی اور قوت حافظہ کی کمزوری
Aug ۱۲, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۴ Asia/Tehran
امریکی صدر جوبائیڈن کا حافظہ کمزور ہونے کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے اور اس بار تو وہ وائٹ ہاؤس کا راستہ ہی بھٹک گئے۔
بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں راستہ بھولنے کا ان کا واقعہ پیش آیا جہاں پھر ان کے خفیہ سیکورٹی اہلکاروں نے انھیں راستہ بتایا۔
حالیہ مہینوں کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن کے اس قسم کے بارہا واقعات پیش آئے ہیں جس سے ان کا حافظہ کمزور ہوجانے کا پتہ چلتا ہے اور اسی بنا پر سوشل میڈیا اور مغربی ذرائع ابلاغ میں ان کا کافی مذاق اڑایا جا رہا ہے۔
امریکی صدر بائیڈن میں بھولنے کی شکایت ایسی حالت میں پیدا ہوئی ہے کہ وہ جسمانی طور پر بھی کافی کمزور ہو گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ امریکہ کا قدامت پسند ٹولہ بھی بائیڈن کے مسئلے پر اب سوال کھڑا کر رہا ہے۔