ایک کمسن بچی امریکی گن کلچر کی بھینٹ چڑھ گئی
ایک سات سالہ بچی امریکہ میں رائج گن کلچر اور انتہا پسندی کا شکار ہو کر اپنی جان گنوا بیٹھی۔
ایسوشی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی ریاست شیکاگو میں پارک شدہ کار پر نا معلوم فرد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک سات سالہ بچی جاں بحق اور اسکی چھے سالہ بہن بری طرح زخمی ہو گئی۔
بچیوں کو زخمی حالت میں لویولا یونیورسٹی کے میڈیکل کلینک میں بھرتی کرایا گیا جہاں سات سالہ بچی نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا جبکہ اسکی بہن جس کو سینے اور بغل کے نیچے گولی لگی ہے، موت و حیات کی جنگ میں مصروف ہے اور اسکی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
امریکی پولیس کے مطابق شیکاگو کے بیل مونٹ سینٹرل نامی شمال مغربی علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں دو بدمعاش گروں کے مابین مسلح جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بعید ہے کہ بچیاں یا اسکی ماں فائرنگ کرنے والے کے نشانے پر رہی ہوں۔
امریکہ کی سرکاری رپورٹوں کے مطابق ملک میں ستائس سے تیس کروڑ تک اسلحہ عوام کے پاس موجود ہے جو ہر امریکی کے پاس کم از کم ایک اسلحہ ہونے کی حکایت کرتا ہے۔ اسلحہ ساز کمپنیوں اور لابیوں کے اثر و رسوخ کے باعث اب تک کوئی بھی امریکی حکومت ملک میں اسلحے کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے کوئی قانون بنانے میں ناکام رہی ہے۔