یورپ کو کورونا کی تیسری لہر کی آثار نمایاں
بر اعظم یورپ میں کورونا تیسری لہر کے آثار نمایاں ہونے کے بعد یورپی ملکوں کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔
وبائی بیماریوں پر کنٹرول سے متعلق یورپی یونین کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام تک یورپی ملکوں میں تین کروڑ ساٹھ لاکھ لوگ کورونا میں مبتلا ہوچکے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین کے ملکوں میں سات لاکھ پچاس ہزار سے زائد لوگ کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے یورپی ریجن کے ڈائریکٹر ہینس کلاگ نے بھی یورپی ملکوں میں کورونا کی تیسری لہر کے حوالے سے خـبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی ملکوں میں کورونا کے مریضوں میں ایک بار پھر اضافہ شروع ہو گیا ہے اور اس میں دس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
صرف برطانیہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک ماہ کی انتہائی بالا سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد میں پانچ گنا زیادہ ہوگئی ہے۔