Aug ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • ہمیں طالبان پر اعتماد نہیں، افغانستان سے باہر نکلنے کا عمل پیچیدہ ہے: مشیر امریکی صدر

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے کابل ایئرپورٹ سے غیرملکی شہریوں کے اخراج کے عمل کو نہایت پیچیدہ اور خطرناک قرار دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیوان نے اس بات کا دعوی کرتے ہوئے کہ افغانستان میں القاعدہ کے مضبوط ہونے کا امکان پھر پیدا ہوگیا ہے، کہا کہ ہم ہرطرح کی کارروائی کے لئے تیار ہیں جو ممکن ہے داعش، القاعدہ یا کسی دوسرے دہشتگرد گروہ کی طرف سے افغانستان میں انجام پائے۔

اس امریکی عہدیدار نے افغانستان سے باہر نکلنے کے عمل کو نہایت پیچیدہ، خطرناک اور کافی چیلنجوں سے بھرا قرار دیا اور کہا کہ ہم ایئرپورٹ کے اندر اپنی تمام کارروائیوں اور انخلا سے متعلق تمام پہلؤوں کے بارے میں طالبان سے مشورہ کرتے ہیں۔

جیک سالیون نے افغانستان سے باہر نکلنے کے لئے مقررہ وقت کو ناکافی بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا اب بھی یہ خیال ہے کہ انخلا کے عمل میں ہر روز پیشرفت ہو رہی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اکتیس اگست تک یہ کام مکمل ہو جائے گا۔

ٹیگس