ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا
Aug ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
افغانستان میں ورلڈ بینک کے دو درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔
عالمی بینک کے مطابق طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
عالمی بینک افغانستان کو 5.3 ارب ڈالر دے چکا ہے جس میں زیادہ تر امداد شامل ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان پر طالبان کے قابض ہونے کے بعد سے وہاں کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور اس ملک کے عوام میں عدم تحفظ پایا جا رہا ہے۔