ریپبلکن نے بائیڈن کے استعفے کا مطالبہ کردیا
امریکی ریپبلکن نے کابل دھماکے کے بعد جوبائیڈن حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا
فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کے بعد نیکی ہیلی اوردیگرریپبلکن رہنماؤں نے امریکی صدر بائیڈن سے استعفے کا مطالبہ کرنا شروع کردیا ہے
امریکہ کی مسلح افواج کمیٹی کے رکن مارشل بلکبرن نے بھی سینئرامریکی عہدیداروں کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے
وائٹ ہاؤس نے بائیڈن کے استعفے کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس وقت سیاسی کھیل کے لئے مناسب وقت نہیں ہے اور ہمیں ریپبلکن سے توقع ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے
افغانستان میں پندرہ اگست کو اشرف غنی کی حکومت ختم ہونے اورطالبان کے تسلط کے بعد سے ہی بائیڈن پرامریکی فوجیوں کے غیرذمہ دارانہ انخلاء پر تنقیدیں ہو رہی تھیں تاہم کابل دھماکے اور اس میں تیرہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت اوراٹھارہ کے زخمی ہونے کے بعد تنقیدوں میں شدت آگئی ہے۔