Aug ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۴ Asia/Tehran
  • جان بولٹن کا بیان، ٹرمپ اور بائیڈن نے بہت بڑی غلطی کی

امریکا کے قومی سیکورٹی کے سابق مشیر جان بولٹن کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں بہت سی غلطیاں کی ہیں لیکن سب سے بڑی غلطی ٹرمپ اور بائیڈن نے کی۔

کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکے میں متعدد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکا کے قومی سیکورٹی کے سابق مشیر جان بولٹن نے دعوی کیا کہ واشنگٹن نے افغانستا سے انخلا کرکے بہت بڑی غلطی کی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے سابق مشیر اور قریبی ساتھی جان بولٹن نے الجزیرہ لائیو چینل سے گفتگو میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء اور کابل میں دہشت گردانہ حملے پر اپنا موقف پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو ہونے والا واقعہ بہت بڑا المیہ تھا کیونکہ اس میں امریکی فوجیوں اور افغان شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکا کے قومی سیکورٹی کے سابق مشیر جان بولٹن کا کہنا تھا کہ دنیا، امریکا کی اس غلط حکمت عملی کے نقصانات کا سامنا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت، ناکام انخلاء کی غلطی کا شکار ہوئی اور یہ مسئلہ دونوں سربراہوں ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے لئے درد سر بن جائے گا کیونکہ یہ امریکی فوجیوں کے قتل کا سبب بنا ہے ۔

ٹیگس