Aug ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے والے امریکہ کا کابل ایرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو ہلاک کرنے کا دعوی

داعش کو بنانے والے امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ کابل ایرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان میں داعش کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملہ کر کے کابل ایرپورٹ حملے کو ماسٹر مائنڈ کو مار دیا تاہم ابھی تک آزاد ذرائع سے امریکی دعوے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

کابل ایرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو ہلاک کرنے کا دعوی امریکہ نے ایسے میں کیا ہے کہ امریکہ خود ہی دنیا  کا سب سے بڑا دہشگرد ملک ہے اور امریکہ ہی دنیا بھر میں دہشتگرد اور تکفیری گروہوں کو بنانے اور انھیں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے استعمال کرتا ہے اور داعش کو بنانے میں بھی امریکہ کا بڑا کردار رہا ہے اور عراق میں داعش کی شکست کے بعد امریکہ نے ہی داعش کو افغانستان میں منتقل کیا اور اس کی سرپرستی کی۔

واضح رہے کہ جمعرات کو کابل ائیرپورٹ کے قریب ہونے والے حملوں میں  اب تک 170  افراد جاں بحق اور 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے کہ جن میں سے بعض کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔ کابل دھماکوں میں 13 امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

کابل دھماکوں کی ذمہ داری  دہشتگرد گروہ داعش خراسان نے قبول کی۔

ٹیگس