افغانستان کے مسئلہ پراقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس
افغانستان کے مسئلہ پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔
افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال، کابل ایر پورٹ پر ہونے والے دھماکوں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اورعوام میں پائی جانے والی تشویش کے تناظر میں افغانستان کے مسئلہ پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا۔
اس سے قبل سلامتی کونسل کا اجلاس افغانستان پر طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے ایک دن بعد 16 اگست کو ہوا تھا۔
فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں فرانس اور برطانیہ کی جانب سے کابل میں اقوام متحدہ کے تحت سیف زون بنانے کی قرارداد پیش کی جائے گی تا کہ وہ افراد جو افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں آسانی سے نکل سکیں۔
دوسری جانب طالبان نے کہا ہے کہ غیرملکیوں اور سفری دستاویزات رکھنے والے افغانوں کو 31 اگست کے بعد بھی افغانستان سے جانے کی اجازت ہوگی اور طالبان نے اس حوالے سے 100 ممالک کو یقین دہانی کرا دی تاہم اس فہرست میں روس اور چین شامل نہیں ہیں۔