Sep ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۰:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف قرارداد کی ضرورت نہيں ، گروسی

آئي اے ای اے کے ڈائریکٹر نے تہران سے واپسی پر ویانا  ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران ، ایران کے ساتھ معاہدے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بورڈ آف گورنرس میں ایران کے خلاف قرارداد کی ضرورت نہيں ہے ۔

ایٹمی انرجی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر رافائل گروسی نے تہران کے دورے کے بعد واپسی کے وقت ویانا ایئر پورٹ پر ایک پریس کانفرنس میں حصہ لیا ۔

          انہوں نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ آئی اے ای اے کا ایران کے ساتھ طویل مدت سے رابطہ ختم ہو گيا تھا جو اس بار کے تہران کے دورے میں حل ہو گيا ۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ایران کی سابق حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ایران کی موجودہ حکومت بھی اس معاہدے کی پابندی کرے تاکہ بقیہ مسائل بھی حل ہو جائيں ۔

گروسی نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا معاہدہ طویل مدت کے لئے نہیں تھا بلکہ اس سے سفارت کاری کے لئے موقع فراہم کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم کرج کی فیکٹری میں ٹوٹے اور خراب ہونے والے کیمروں کا جائزہ  لیں گے اور جلد ہی ان کیمروں کی مرمت کا کام شروع ہو جائے گا ۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم نے مجموعی طور پر ایران میں افزدوگی کے پروگرام پر گفتگو کی لیکن کیمروں کی مرمت کے بعد ہیں ایران کی نئی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر تشویش ناک موضوعات پر گفتگو کرنا  ہوگی ۔

          انہوں نے ایران کے خلاف بورڈ آف گورنرس میں قرارداد منظور کئے جانے کے امکان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کی ضرورت نہيں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ کے ساتھ میری گفتگو بے حد تعمیری اور واضح ھتی اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس معاہدے سے سفارتکاری کو ایک اور موقع مل گيا ہے ۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

ٹیگس