Sep ۲۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۴ Asia/Tehran
  •  روس کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج

روس کے پارلیمانی انتخابات میں حکمراں یونائیٹڈ رشیا پارٹی بھاری اکثریت سے جیت گئی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق یونائیٹڈ رشیا پارٹی نے روسی پارلیمنٹ ڈیوما کی ساڑھے چارسو میں سے تین سو پندرہ نشستیں حاصل کی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ پارلیمانی الیکشن میں یونائیٹڈ رشیا پارٹی کو تین سو چھے نشستیں ملی تھیں۔ان انتخابات میں کل پڑنے والے ووٹوں میں یونائیٹڈ رشیا پارٹی نے انچاس اعشاریہ آٹھ دو فیصد، کمیونسٹ پارٹی نے اٹھارہ اعشاریہ نو تین فیصد اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے سات اعشاریہ پانچ پانچ فیصد جسٹس پارٹی نے سات اعشاریہ چار چھے فیصد اور نیو پیپلز پارٹی نے پانچ اعشاریہ تین دو فیصد ووٹ حاصل کئے۔

روس کی حکمراں یونائیٹڈ رشیا پارٹی نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ڈوما میں اتنی نشستیں حاصل کرلی ہیں کہ اس کو کوئی بھی بل پاس کرانے کے لئے دوسری پارٹیوں کی حمایت کی ضرورت نہیں ہے۔

ٹیگس