Sep ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

روس کی وزارت دفاع نے اپنے دفاعی اور ریڈار سسٹم کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے سوخو ستائیس جنگی طیارے نے امریکہ کے ایک جاسوس جیٹ طیارے کا پیچھا کیا اور اس کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی سرحدوں کو جارحیت سے بچانے اور ایک فضائی ہدف کی شناخت کے لئے ایک سوخوستائیس جنگی طیارے کومشن پر بھیجا گیا تھا۔

روس کے قومی دفاعی کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ سوخو ستائیس کے عملے نے اس فضائی ہدف کو امریکی فضائیہ کی آرسی ایک سو پینتس کے طور پر شناخت کی اور اسے روسی سرحدوں سے عبور کرنے کی اجازت نہیں دی اور بحراسود میں اس کا پیچھا کیا۔  

روس کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرملکی فوجی طیارے کے روسی فیڈریشن کی سرحدوں سے دور ہونے کے بعد روسی طیارہ اپنے اڈے پر واپس آگیا۔

روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدوں سے عبور کرنے سے پہلے ہی اس بمبار امریکی طیارے کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔

نیٹو کے رکن ممالک معمولا اپنے جیٹ اور ڈرون طیارے گشت زنی کے لئے روسی سرحدوں بالخصوص مغربی سرحدوں کے قریب بھیجتے رہتے ہیں اور اس کے جواب میں روسی فضائیہ بھی کسی طیارے کو اپنی سرحدوں سے زیادہ نزدیک ہونے سے روکنے کے لئے اپنے جنگی طیارے روانہ کرتی ہے۔

کرملین نے نیٹو کے اس رویے کی بارہا مذمت کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات ناخواستہ جنگ کا موجب بن سکتے  ہیں۔

ٹیگس