Oct ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکہ کو اقتصادی برتری ختم ہونے کا خوف ستانے لگا

جوبائیڈن نے دنیا میں امریکہ کی اقتصادی برتری ختم ہوجانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ریاست مشی گن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اگر ہم نے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بھاری سرمایہ کاری نہ کی تو دنیا میں امریکہ کی اقتصادی برتری کا خاتمہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ طویل عرصے تک دنیا بھر میں پیش پیش رہا لیکن ہم نے اپنے ملک کے عوام پر بہت کم سرمایہ خرچ کیا ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ اس وقت ملک میں پینتالیس ہزار پل اور ایک لاکھ تہتر ہزار کلومیٹر طویل سڑکیں انتہائی خراب حالت میں ہیں جو انتہائی مضحکہ خیز بات ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان اور عراق کی طویل اور بے مقصد جنگوں پر آنے والے اخراجات اور کورونا وائرس نے امریکی معیشت کی چولیں ہلا کر رکھ دیں ہیں۔

ٹیگس