Oct ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکی صدر کو ٹرمپ کے حامیوں کے ہاتھوں ہزیمت کا سامنا

امریکی صدر جوبائیڈن کو میشیگن میں ٹرمپ کے حامیوں کے ہاتھوں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

صدر جوبائیڈن حکومت کے شٹ ڈاؤن کے معاملے پر دونوں جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے تعطل کو دور کرنے کی غرض سے اس وقت میشیگن کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر سابق صدر ٹرمپ کے ہزاروں حامیوں نے ہاول ٹاؤن کے مقام پر جو بائیڈن کے قافلے کو گھیر لیا اور ان پر فقرے کسے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں سابق صدر ٹرمپ کی حمایت میں بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔

امریکی صدر انٹرنیشنل انجینئرنگ فورم کے تربیتی مراکز کے معائنے اور افتتاح کی غرض سے ہاول ٹاؤن پہنچے تھے۔ بائیڈن نے ہاول ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک مختلف میدانوں میں امریکہ سے آگے نکل رہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ افغانستان اور عراق کی طویل اور بے مقصد جنگوں پر آنے والے اخراجات اور کورونا وائرس نے امریکی معیشت کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چہ امریکہ اس وقت بھی دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے تاہم آہستہ آہستہ اپنی عالمی اقتصادی پوزیشن کھوتا جارہا ہے۔

ٹیگس