برطانیہ میں ایندھن کا بحران جاری، پٹرول پمپ کے مالکوں کا احتجاج
Oct ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
برطانیہ یں ایندھن کی قلت کے بحران کا تیسرا ہفتہ شروع ہونے پر پٹرول پمپ کے مالکوں نے جاری موجودہ صورت حال پر شدید احتجاج کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کرنے والوں نے برطانیہ میں ایندھن کا بحران جاری رہنے کی بنیادی وجہ کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ان احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ لندن اور جنوب مشرقی برطانیہ کے 12 فیصد پٹرول پمپ، ایندھن کی قلت و فقدان کی بنا پر بند پڑے ہوئے ہیں۔ ڈرائیوروں کی کمی اور پٹرول پمپ پر لوگوں کا ہجوم برطانیہ میں ایندھن کے بحران کا باعث بنا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ پٹرول پمپ پر تیل کا اسٹاک پہلے ہی اپنے معمول کی سطح سے کم ہو چکا تھا۔