صیہونی بحری جہاز آگ میں جھلسا۔ ویڈیو
Oct ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
صیہونی میڈیا نے گھنٹوں خاموشی کے بعد اس بات کا اعتراف کیا کہ کینیڈا کے سمندری حدود میں سانحہ کا شکار ہونے والا جہاز اسرائیلی ہے اور اس پر خطرناک کیمیکل مواد لدا ہوا تھا۔ صیہونی ٹی وی چینل کان نے اپنی ویب سائٹ میں اس سانحے کا ذکر کرتے ہوئے کہا، اتوار کی رات جہاز میں آگ لگنے کا سانحہ پیش آیا جس کا نام ZIM KINGSTON ہے اور یہ اسرائیلی کمپنی کا جہاز ہے۔ خبر میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ خطرناک مادہ کیا اور کس نوعیت کا تھا۔