Oct ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکہ میں کورونا ٹیسٹ کٹ کی قلت

امریکہ میں کورونا کسیز کی تعداد میں روز بروز اضافہ کے درمیان اطلاعات ہیں کہ وہاں کورونا کا فوری طور پر پتہ لگانے والی کٹ کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق ایک طرف امریکی حکومت نے بڑی مقدار میں کورونا ویکسین اپنی گوداموں میں محفوظ کر رکھے ہیں، مگر دوسری جانب امریکی عوام کو کورونا ٹیسٹ کٹ کی قلت کا سامنا ہے۔

اس وقت امریکہ کورونا متاثرین اور مہلوکین کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں الرجی اور متعدی امراض کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ اینتھونی فاؤچی نے حال ہی میں خبردار کیا تھا کہ ملک میں ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کے بعد سے کورونا کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے۔

یہ صورتحال ایسے وقت میں جاری ہے کہ امریکہ میں بڑے پیمانے پر کورونا کی ٹیکہ کاری مہم جاری ہے اور امریکی ساخت کورونا ویکسین کے حوالے سے بھی مغرب نواز میڈیا بڑے بڑے دعوے کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

اس وقت امریکہ کی بعض ریاستوں سے اطلاعات ہیں کہ وہاں اسپتالوں کو بیڈ اور میڈیکل اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس امریکہ میں یومیہ کیسز کی تعداد سترہ ہزار سے زائد رکارڈ کی جا رہی ہے

ٹیگس