جاپان میں ہونے والے انتخابات کے ابتدائی نتائج
جاپان میں ہونے والے انتخابات کے ابتدائی نتائج سامنے آ گئے۔
مھر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں کل ہونے والے قبل از وقت انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق جاپان کی حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور کومیٹو پارٹی کے اتحاد نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں 293 نشستیں حاصل کیں۔ جاپان میں اتوار کے روزپارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے لیے ووٹنگ ہوئی ۔ تمام پولنگ مراکزکل مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے کھل گئے تھے اور رائے دہندگان نے مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے تک اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ ووٹوں کی گنتی پیر کی صبح تقریباً 5 بجے تک مکمل ہو گئی۔
حکمراں ایل ڈی پی اور کومیٹو پارٹی کے اتحاد نے 465 میں سے 293 نشستیں حاصل کیں۔ ایل ڈی پی کو 261 اور کومیٹو پارٹی کو 32 سیٹیں ملیں ۔ ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانسٹیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کو 96 نشستیں ملیں ۔