Nov ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۳ Asia/Tehran
  • فرانس سے اٹھی بغاوت کی آواز، کب تک امریکا کی غلامی کرتے رہیں گے

فرانس کے صدارتی امیدوار ارناڈ مانٹیبرگ نے کہا ہے کہ ہم اب بھی کسی نہ کسی حوالے سے امریکہ کے غلام ہیں۔

فرانس کے سابق وزیر صنعت اور آئندہ 2022 کے صدارتی امیدوار نے فرانس کے ایل سی ای فرانسیسی چینل سے انٹرویو میں کہا کہ ہمیں اپنے مفادات کا تحفظ خود کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کے غلاموں کی طرح ہوکر رہ گئے ہیں۔ مانٹیبرگ کا کہنا ہے کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے ذخائر کی خود حفاظت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادی امریکا نے ہمارا ساتھ چھوڑ دیا ہے، اس وقت ہم بہت پریشانیوں سے گزر رہے ہیں۔

امریکہ اور چین کے درمیان جاری کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے فرانس کے سابق وزیر صنعت نے کہا کہ اس وقت ہم ان کے بیچ میں پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ دو سپر پاور ہیں جو ہمیں نیچا دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں ایسے میں ہم ان سے متاثر بھی ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا، امریکا اور برطانیہ کے درمیان سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کے بعد امریکا اور فرانس کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ فرانس اس معاہدے سے شدید ذلت محسوس کر رہا ہے۔ اس سیکیورٹی ڈیل کی وجہ سے فرانس کے ساتھ آبدوزیں خریدنے کا ایک ارب ڈالر کا معاہدہ منسوخ ہوا، جس پر فرانس ناراض ہوا۔ فرانس نے اس معاہدے کو پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

ٹیگس