انڈونیشیا میں 6.2 شدت کا زلزلہ
Nov ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
انڈونیشیا کے مغربی صوبے شمالی سماٹرا میں منگل کی علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ایک مقامی ڈیزاسٹر افسر کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کے جھٹکے آج مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے محسوس کیے گئے اور اس کا مرکز ضلع نیاس برات سے 130 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا ۔ زلزلے کے ہلکے جھٹکے مغربی سماٹرا اور اکیہا میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے سے ابھی تک کسی قسم کے نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ میٹرولوجی اینڈ جیو فزکس ایجنسی نے کہا کہ زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔