برطانوی ایوان نمائندگان کے سامنے ماحولیات کے سرگرم عمل کارکنوں کا اجتماع
Nov ۰۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۴ Asia/Tehran
گلاسگو اجلاس کے موقع پر اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے ماحولیات کے سرگرم عمل کارکنون نے لندن میں برطانوی ایوان نمائندگان کے سامنے اجتماع کیا۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی ایوان نمائندگان کے سامنے ماحولیات کے سرگرم عمل کارکنوں نے ایک اجتماع کر کے ماحولیات کا تحفظ کئے جانے کی حمایت میں نعرے لگائے۔
برطانیہ میں حالیہ چھے ہفتوں کے دوران ماحولیات کے تحفظ کی حمایت میں کیا جانے والا یہ، انیسواں مظاہرہ تھا جس کی بنا پر شہری رفت و آمد کا عمل خاصا متاثر ہوا۔اس سے قبل برطانیہ کی سپریم کورٹ نے ہائی اسپیڈ سڑکوں پر اس قسم کے مظاہروں پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ برطانوی ایوان نمائندگان، قوانین پاس کر کے برطانیہ کی حکومت کو دو ہزار پچیس تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کو صفر تک پہنچانے پر مجبور کرے۔