Nov ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست الاباما میں کان کنوں کا احتجاجی مظاہرہ

امریکی ریاست آلاباما کے کان کنوں نے اپنےحقوق اور تنخواہیں بڑھائے جانے کے لئے مظاہرے کئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کان کنوں کے یہ مظاہرے سینٹرل پارک سے شروع ہوئے اور نیویارک کی بلیک راک کمپنی کی عمارت تک جاری رہے۔ بلیک راک کمپنی نے بھی کوئلے کی کان میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

ایک کان کن، مائک رائٹ نے کہا کہ ہم یہاں اکٹھا ہوئے ہیں تاکہ کان کنون کے حق میں ہونے والی ناانصافیوں کے سامنےاستقامت کا مظاہرہ کر سکیں، اس وقت آٹھ مہینے سے ہم ہڑتال پر ہیں اور چاہتے کہ یہ کمپنی جان لے اور ہم سمجھتے ہیں کہ وہ جانتی ہے کہ آلاباما میں کوئلے کی کان میں کس طرح کام ہوتا ہے۔

نیویارک پولیس نے کان کنون کی جانب سے راستہ مسدود کرنے اور پولیس کی نافرمانی پر کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔

ٹیگس